خالد علی انصاری نے صرف روایت کو پورا نہیں کیا بلکہ انہوں نے سیرت مبارکہ کے ایک ایک پہلو پر انتہائی مستند اور تفصیلی معلومات یکجا کر دی ہیں ۔اسم گرامی محمدﷺ کی وضاحت اور تشریح میں جس طرح انہوں نے اپنے قلم کو حب رسول کی روشنائی میں ڈبوکر گلکاری کی ہے اس سے روح وجد میں آ جاتی ہے ۔ اور بہت ساری باتیں سیرت کی کتابوں میں تفصیل سے مل جاتی ہیں مگر اس کتاب میں بے شمار ایسی باتیں ایسی معلومات اور ایسے اعداد و شمار آۓ ہیں جن سے اردو دان طبقہ پہلی بار متعارف ہوگا...."سید البشر" سیرت النبی ﷺ اور تاریخ کی کتابوں میں ہوا کا تازہ جھونکا ہے۔ اس کتاب میں جا بجا غیر مسلموں کے تاثرات بھی درج کیے گئے ہیں ۔ اس لحاظ سے یہ کتاب اپنے قیمتی مضامین نادر معلومات اور گراں بہا علمی معارف کا ایک ایسا مجموعہ بن گئی ہے جسے ۲۰۱۹ء کا بہترین تحفہ قرار دیا جا سکتا ہے ۔ میں اس کتاب کوسیرت طیبہ کا ایک ایسا انسائیکلو پیڈیا سمجھتا ہوں جو اس موضوع پر تحقیق کرنے والے اسکالرز کو بے شمار کتابوں سے بے نیاز کر سکتا ہے ۔
Please wait while flipbook is loading. For more related info, FAQs and issues please refer to DearFlip WordPress Flipbook Plugin Help documentation.
ظہور اسلام کے موقع پر عرب قبائل کی مختصر اور منتشر فوج نے شمال مشرقی عرب میں ذ وقار " یا " ذی وقار" کے مقام پر طاقتور اور منظم ایرانی فوج کو شکست فاش دی۔ اس جنگ نے عربوں میں نیا جوش وجذبہ پیدا کیا اور غیر ملکی طاقتوں کے حوالے سے ان میں بڑی فکری تبدیلی آئی۔
آپ سید البشر کی ایک کاپی بڑے بک اسٹورز، آن لائن ریٹیلرز، یا براہ راست ناشر کی ویب سائٹ سے خرید سکتے ہیں۔
جی ہاں، سید البشر کا انگریزی ترجمہ ان قارئین کے لیے دستیاب ہے جو اسے انگریزی میں پڑھنا پسند کرتے ہیں۔